۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امریکہ اور فرانس کے بعد اب اٹلی کے طلبہ غزہ میں جاری ظلم و بربریت کیخلاف سراپا احتجاج بن چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کے صبر و استقامت نے امریکہ اور اسرائیل کا ظالمانہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ اقوام عالم اب خواب غفلت سے بیدار ہو رہی ہیں اور ظالموں کا یوم حساب قریب آ رہا ہے۔ مستکبرین عالم کے مقابلے میں مستضعفین کی بیداری اور اتحاد اس بات کی نوید دے رہا ہے کہ عنقریب ظلم و ستم کی سیاہ رات ختم ہوگی اور جلد ہی عدل و انصاف کا سورج طلوع ہوگا۔ قرآن کریم میں پروردگار عالم کا مستضعفین اور صالحین کی عالمی حکومت کا وعدہ سچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور فرانس کے بعد اب اٹلی کے طلبہ غزہ میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف سراپا احتجاج بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف امریکہ کی 38 یونیورسٹیوں میں دھرنا اور احتجاج جاری ہے۔ دنیا کو جمہوریت اور آزادی اظہار کا درس دینے والوں کی منافقت اب کھل کر دنیا کے سامنے آ چکی ہے۔ بدترین کریک ڈاؤن اظہار رائے پر قدغن و پکڑ دھکڑ، لاٹھی چارچ تعلیمی اداروں سے برخاست کرنے، کیس بنانے کی دھمکیوں کے باجود ظلم کے خلاف طلبہ مومنٹ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اقوام عالم امریکہ، برطانیہ، فرانس اور حقوق انسانی کے جھوٹے دعویداروں سے سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا غزہ میں بسنے والوں کو تم انسان سمجھتے ہو یا نہیں۔ اسرائیل کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا اور اسرائیل و امریکہ کے مظالم نے فرعونی مظالم کی یاد تازہ کر دی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .